24 Jun 2024
(لاہور نیوز) لاہور تعلیمی بورڈ کے شعبہ کنٹرولنگ امتحانات کی بڑی غفلت سامنے آ گئی، بورڈ سے سوشیالوجی امتحانات کے پرچوں کا بنڈل غائب ہو گیا۔
پارٹ ون سوشیالوجی کے بنڈل میں 52 طلبہ کے پیپر موجود ہیں، بنڈل کی چوری نے شعبہ امتحانات کی سکریسی اور بورڈ حکام کے انتظامات پر سوال اٹھا دیئے، مذکورہ امیدواروں کے نتائج کیسے تیار ہونگے؟
پرچوں کا بنڈل غائب ہونے پر اساتذہ نے معاملے کی آزادانہ انکوائری کا مطالبہ کر دیا، پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت کا کہنا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے علاوہ باہر سے کوئی انکوائری آفیسر تعینات کیا جائے۔
لاہور بورڈ میں پہلے بھی نقل کا سکینڈل سامنے آیا تھا جس پر چیئرمین، کنٹرولر اور دیگر اہلکاروں کو معطل کیا گیا تھا۔