اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ: پیٹ کمنز نے 2 میچوں میں 2 ہیٹرکس کر کے تاریخ رقم کردی

23 Jun 2024
23 Jun 2024

(ویب ڈیسک) آسٹریلوی باؤلر پیٹ کمنز نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے دو میچوں میں 2 ہیٹرکس کر کے تاریخ رقم کردی۔

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 8 مرحلے  میں  افغانستان کے خلاف میچ کے دوران پیٹ کمنز نے ہیٹ ٹرک کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا۔

انہوں نے افغان کھلاڑی کریم جنت، راشد خان اور گلبدین نائب کی وکٹیں حاصل کیں اور تینوں کھلاڑی کیچ آؤٹ ہوئے۔

پیٹ کمنز نے اس سے قبل جمعرات کو بنگلادیش کے خلاف میچ میں بھی ہیٹ ٹرک کی تھی۔

واضح رہے کہ  سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بریٹ لی کے بعد پیٹ کمنز دوسرے باؤلر ہیں جنہوں نے ٹی20 ورلڈ کپ میں ہیٹ ٹرک کی۔

خیال رہے کہ میگا ایونٹ کے سپر8 مرحلے میں آسٹریلیا کو افغانستان کے ہاتھوں 21 رنز سے اپ سیٹ شکست ہوئی جوکہ افغان ٹیم کی آسٹریلیا کے خلاف کسی بھی فارمیٹ میں پہلی کامیابی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے