اپ ڈیٹس
  • 346.00 انڈے فی درجن
  • 338.00 زندہ مرغی
  • 490.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

پنجاب میں ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا فیصلہ

23 Jun 2024
23 Jun 2024

(لاہور نیوز) پنجاب میں ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے آئی ٹی کمپنیوں کے وفود نے ملاقات کی جس میں پنجاب میں ڈیجیٹل سکول آن ویل پراجیکٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

پراجیکٹ کے تحت سرکاری سکولوں کے ایک ہزار اساتذہ کو فری ڈیجیٹل کورس کرائے جائیں گے جبکہ جامعات کے 15 ہزارطلبہ کے لیے مفت سرٹیفکیشن کورسز کے لیے گوگل فار ایجوکیشن مدد کرے گا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ یونیورسٹی طلبہ کو اینٹی وائرس اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس و دیگر کورسز کرائے جائیں گے، سکول آن ویل کے دو پائلٹ پراجیکٹس چند ہفتوں میں لانچ کر دیئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ نظامِ تعلیم میں خامیوں کا تعین کر کے بہتری کیلئے کوشاں ہیں،تعلیمی نظام کی ازسرِ نو تعمیر کیے بغیر مثبت تبدیلی ممکن نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  کروم بکس کی مقامی سطح پر اسمبلنگ میں بھرپور معاونت کریں گے۔

مریم نواز نے گوگل کی ٹیم کو حکومت کے آئی ٹی اقدامات سے بھی آگاہ کیا جبکہ گوگل فار ایجوکیشن کے وفد نے پنجاب کے پہلے سرکاری آٹزم سکول پراجیکٹ میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے