21 Jun 2024
(لاہور نیوز) پنجاب بھر میں نجی سکولوں سے 40 لاکھ سے زائد طلبا کی تعداد کم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
آن لائن پورٹل پر سکولوں کی تعداد میں اضافہ لیکن طلبا و اساتذہ کی تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے آن لائن پورٹل سے 40 لاکھ سے زائد طلبا کا نجی سکول چھوڑ جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
بتایا گیا ہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں صوبہ بھر میں سکولوں کی تعداد 93 ہزار تھی جبکہ رواں سال جون میں سکولوں کی تعداد 1 لاکھ سے زائد ہو گئی، گزشتہ سال ستمبر میں طلبا کی تعداد 1 کروڑ 65 لاکھ تھی جبکہ رواں سال جون میں طلبا کی تعداد 1 کروڑ 19 لاکھ رہ گئی۔
آن لائن پورٹل سے اساتذہ کی تعداد میں بھی کمی کر دی گئی، اساتذہ کی تعداد 8 لاکھ سے کم ہو کر صرف 7 لاکھ رہ گئی ہے۔