اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

'ٹی وی ' دیکھنے کے شوقین افراد کیلئے بری خبر! ماہرین نے خبردار کردیا

12 Jun 2024
12 Jun 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے جسمانی سرگرمیوں کے بجائےٹی وی کے سامنے زیادہ وقت گزارنا نقصاندہ قرار دے دیا۔

تفصیلات کےمطابق ماہرین کا جاری کردہ تحقیق میں کہنا تھا کہ ہمارے نتائج لوگوں کے لیے پیغام ہیں کہ ٹی وی کو دیے جانے والے وقت کو معتدل ،بھرپور جسمانی سرگرمی اور نیند سے بدل لیں۔ یہ صحت مند عمر بڑھنے کے لیے کافی فائدہ مند ہے۔

محققین نے 50 سال اوراس سے زائد عمر کے 45,000 سے زائد افراد کا تجزیہ کیا جو کسی بھی دائمی بیماری میں مبتلا نہیں تھے۔محققین نے لوگوں کے کام، گھر پر بیٹھنے اور ٹیلی ویژن دیکھنے کے وقت اور گھر اوردفترمیں کھڑے ہونے یا چلنے کے اوقات کے بارے میں معلومات حاصل کیں اور اس کا 20 سال تک فالو اپ کیا اور پھر ان معلومات کا شرکا کی عمر بڑھنے سے متعلق ڈیٹا کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا۔

ماہرین نے مطالعے کے حوالے سے بتایا کہ اس تحقیق کے نتائج حیران کن نہیں تھے کیونکہ بہت سے مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ایسی جسمانی سرگرمی جس میں حرکت نہ ہو، ایسا رویہ صحت پر کافی منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے