اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار سنتوش کمار کو دنیا سے رخصت ہوئے 42 برس بیت گئے

11 Jun 2024
11 Jun 2024

(لاہور نیوز) پاکستان فلم انڈسٹری کے پہلے رومانوی اداکار سنتوش کمار کو مداحوں سے بچھڑے 42 برس بیت گئے۔

باوقار اور سحر انگیز شخصیت کے مالک سنتوش کمار 25 دسمبر 1925ء کو لاہور میں پیدا ہوئے، ان کا اصل نام سید موسیٰ رضا تھا، اداکار 1950ء میں پہلی پنجابی فلم ’’بیلی‘‘ میں جلوہ گر ہوئے، 1957ء میں فلم ’’وعدہ‘‘ ریلیز ہوئی اور یہ فلم بہت کامیاب رہی۔

ماضی کے معروف اداکار سنتوش کمار نے اپنے کیریئر میں 92 فلموں میں کام کیا، ان کی کامیاب فلموں میں موسیقار، گھونگھٹ، رشتہ، دامن، سفید خون، بیس دن، آزاد، چنگاری، حویلی اور فیشن شامل ہیں، فلم وعدہ پر انہیں بہترین اداکار کا پہلا نگار ایوارڈ دیا گیا۔

سنتوش کمار نے وہ عزت اور مقام حاصل کیا جو بہت کم اداکاروں کو نصیب ہوا، رومانوی کرداروں کو اپنی اداکاری سے یادگار بنانے والے سنتوش کمار نے کئی اداکاراؤں کیساتھ کام کیا لیکن اپنے دور کی سب سے خوبرو اداکارہ صبیحہ خانم کے آگے دل ہار بیٹھے اور ان کو شریک حیات بنا لیا۔

اپنے انداز کا یہ منفرد فنکار  11جون 1982ء میں اپنے پرستاروں کو سوگوار چھوڑ کر اس دنیا فانی سے رخصت ہو گیا لیکن سنتوش کمار کا فن فلم انڈسٹری اور مداحوں کے دلوں میں آج بھی زندہ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے