اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 283.00 زندہ مرغی
  • 410.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.20 قیمت فروخت : 904.82
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 430100 دس گرام : 368800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 394255 دس گرام : 338064
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6242 دس گرام : 5351
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیویارک سٹیڈیم کی وکٹ کا معیار بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: آئی سی سی

07 Jun 2024
07 Jun 2024

(ویب ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کہا ہے کہ نیو یارک سٹیڈیم کی وکٹ کے معیار بہتر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئی سی سی کا کہنا ہے کہ نیویارک کے نساؤ سٹیڈیم کی وکٹ میں وہ تسلسل نہیں نظر آیا  جس کی توقع تھی، بقیہ میچز کیلئے وکٹ کی کوالٹی بہتر کرنے کیلئے بہترین ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔

آئی سی سی کے مطابق گزشتہ روز ختم ہونے والے میچ کے بعد سے وکٹ کی درستگی کیلئے کام شروع کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نیویارک کے نساؤ کاونٹی سٹیڈیم کی وکٹ کو شدید تنقید کا سامنا تھا۔

انگلینڈ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ کرکٹ کے کھیل کو امریکا میں متعارف کروانا اچھا ہے لیکن کھلاڑیوں کا اس غیر معیاری پچ پر کھیلنا ناقابل قبول ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کوچ مکی آرتھر نے بھی ایکس پر لکھا کہ نیویارک کی پچ بہت خراب ہے۔

نیویارک میں پاکستان اور بھارت کا میچ 9  جون کو شیڈولڈ ہے۔ پاک بھارت ہائی وولٹیج ٹاکرے سے قبل آئی سی سی وکٹ بہتر کرنے کیلئے کوشاں ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے