(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حریم فاروق نے پاکستانی ڈراموں کے سکرپٹس پر ناپسندیدگی کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں اداکارہ حریم فاروق ایک پوڈ کاسٹ میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔
پوڈ کاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ جس طرح میڈیا ہمارے معاشرے کا عکاس ہے، اسی طرح معاشرہ میڈیا کا عکاس ہے۔
ڈراموں کے سکرپٹس سے متعلق ان کا کہنا تھا ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ ہمیں ایک خاص قسم کا مواد بنانا چاہیے، ڈرامہ سیریل "تیرے بن" ہٹ ہوگیا، اس لیے ہر کوئی اس قسم کے سکرپٹس کا مطالبہ کررہا ہے۔
حریم نے کہا کہ "تیرے بن" جیسے سکرپٹ پر ڈرامے بننے چاہئیں لیکن ہمیں ایک ہی فارمولے کے بارے میں نہیں سوچنا چاہیے، ہمیں ہر قسم کا کانٹینٹ پروڈیوس کرنا چاہیے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ میرا مشورہ ہے ہر طرح کے سکرپٹ پر ڈرامے بننے چاہئیں، میں نے خود ریٹنگ کے لیے بہت سے سکرپٹ کیے ہیں۔