31 May 2024
(ویب ڈیسک) انسداد پولیو پروگرام کے نیشنل کوآرڈینیٹر ڈاکٹر شہزاد بیگ مستعفی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر شہزاد بیگ نے مستعفی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ذاتی وجوہات اور بیماری کی وجہ سے استعفیٰ دیا ہے۔
ڈاکٹر شہزاد بیگ کا کہنا تھاکہ گزشتہ چند دنوں سے میرا بلڈ پریشر ہائی ہے، اب کچھ وقت فیملی کے ساتھ گزارنا چاہتا ہوں، میرا خیال ہے اب کسی اور کو یہ ذمہ داری سونپی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر شہزاد بیگ کا نام صحت کے شعبے میں دنیا کے 100 عالمی رہنماؤں کی فہرست میں شامل تھا، ٹائم میگزین نے 2024 کی عالمی رہنماؤں کی لسٹ میں ڈاکٹر شہزاد کا نام شامل کیا تھا۔