اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گرمی کےموسم میں روزمرہ کی بنیاد پر کتنا پانی پینا چاہیے؟ماہرین نے بتا دیا

30 May 2024
30 May 2024

(ویب ڈیسک) ماہرین نے گرمی کے موسم میں روزانہ کی بنیاد پر پانی کے استعمال سے متعلق تحقیق جاری کردی ۔

رپورٹ کےمطابق یہ خیال بہت عام ہے کہ ہر فرد کو روزانہ 8 گلاس پانی پینا چاہیے، بیشتر افراد اس پر آنکھیں بند کرکے عمل کرتے ہیں، حالانکہ انہیں علم نہیں ہوتا کہ یہ مشورہ کہاں سے آیا ؟یا ہمیں اتنے گلاس پانی کی ضرورت کیوں ہوتی ہے؟

حقیقت تو یہ ہے کہ 8 گلاس پانی پینے کا خیال کچھ زیادہ درست نہیں کیونکہ اس کے حوالے سے ٹھوس سائنسی شواہد موجود نہیں۔ویسے تو 8 گلاس پانی پینا برا خیال نہیں مگر کچھ افراد کے لیے یہ مقدار بہت زیادہ جبکہ کچھ کے لیے ناکافی ثابت ہو سکتی ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق ہر فرد کو پانی کی مختلف مقدار کی ضرورت ہوتی ہے،ویسے بالغ افراد کے لیے پانی کی 'مناسب مقدار' کے حوالے سے طبی ماہرین کی رائے موجود ہے مگر ہر فرد کے لیے یہ مقدار مختلف ہوتی ہے۔اس کی وجہ یہ ہے کہ پانی سے ہٹ کر دودھ، چائے، کافی، پھلوں، سبزیوں اور دیگر غذاؤں سے بھی جسم کو پانی حاصل ہوتا ہے۔

ماہرین نے پانی کی مقدار کے حوالے سے چند سفارشات کی ہیں جن کے مطابق 4 سے 8 سال کے بچوں کو روزانہ 7 کپ پانی پینا چاہیے۔9 سے 13 سال کے لڑکوں کو 10 جبکہ اسی عمر کی لڑکیوں کو 9 کپ پانی پینا چاہیے، 14 سے 18 سال کے لڑکوں کو 14 جبکہ اسی عمر کی لڑکیوں کو 10 کپ پانی پینا چاہیے۔

اسی طرح بالغ خواتین کو روزانہ 2.7 لیٹر (یا 11 کپ) جبکہ مردوں کو 3.7 لیٹر (یا 15 کپ) پانی پینا چاہیے۔یہ واضح رہے کہ اتنی مقدار میں سیال ضروری نہیں کہ صرف پانی کے ذریعے جسم کا حصہ بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے