اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

ماہرین نے کینسر کے خلیوں کو نشانہ بنانے والے ٹی سیلز دریافت کرلئے

29 May 2024
29 May 2024

(ویب ڈیسک) سائنس دانوں کی ایک ٹیم نے ٹی سیلز کا ایک نیا ذیلی سیٹ دریافت کیا ہے جو ممکنہ طور پر ٹی-سیل تھراپی کرانے والے مریضوں پر مثبت اثرات مرتب کر سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی سیل پر مبنی امیونو تھراپی کینسر کے خلاف خوب مزاحمت رکھتی ہے اور اکثر اس کو ختم بھی کر دیتی ہے۔ یہ طریقہ مریض کے مدافعتی نظام کو فعال کرتا ہے اور مریضوں میں ان کے اپنے ٹی سیلز کو کینسر خلیوں کو پہچاننے، حملہ کرنے اور مارنے کے لیے انجینئر کر دیتا ہے۔ اس طرح جسم کے اپنے ٹی سیلز زندہ ڈرگز بن جاتے ہیں۔

جہاں ٹی سیل امیونوتھراپی کینسر کے علاج میں انقلاب لائی ہے، اس کے باوجود ابھی بھی اس کے متعلق  بہت کچھ سمجھا جانا باقی ہے۔ بد قسمتی سے تمام مریضوں میں یہ تھراپی کارگر نہیں ہوتی اس لیے انجینئرڈ ٹی سیلز کی خصوصیات کی بہتر سمجھ لازمی ہے تاکہ کلینیکل رسپونسز کو بہتر کیا جاسکے۔

تحقیق کے مرکزی مصنف علی رضوان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے نتائج نے واضح کیا کہ سی ڈی 8-فٹ ٹی سیلز نامی ٹی سیلز کا ایک ذیلی سیٹ تیزی سے حرکت کرنے اور سیریل کلنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔سی ڈی 8-فٹ سیلز کو دریافت کرنے کے لیے ٹیم نے TIMING (ٹائم لیپس اِمیجنگ مائیکرو اسکوپی اِن نینو ویل گرڈز) طریقہ کار استعمال کیا تاکہ ٹی سیلز اور کینسر خلیوں کے درمیان رابطے کو دیکھا جاسکے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے