اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

صوبائی دارالحکومت میں دودھ کے نام پر 'زہر' فروخت ہونے لگا

29 May 2024
29 May 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں دودھ میں گاڑھا پن لانے کیلئے صابن اور سرف استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

شہر لاہور کے تقریباً 50 مختلف مقامات سے لیے گئے کھلے دودھ کے سیمپل فیل ہو گئے، لاہور کے مختلف مقامات پر واقع دکانوں سے لیے گئے کھلے دودھ کے سیمپل سب اسٹینڈرڈ نکلے، متعدد دکانوں میں موجود دودھ کے اندر سوڈیم کلورائیڈ اور پانی کی آمیزش پائی گئی۔

رپورٹ کے مطابق لاش کو محفوظ کرنے والے کیمیکل فارمالین اور یوریا کھاد کی موجودگی بھی دودھ میں پائی گئی، دودھ کی ٹیسٹنگ کے دوران ایلومینیم سلفیٹ اور کاسٹک سوڈا سمیت دیگر کیمیکلز کے شواہد بھی پائے گئے۔

رپورٹ میں انکشاف ہوا کہ دودھ سے کریم اور مکھن نکال کر مختلف کیمیکلز کی مدد سے تیار شدہ دودھ فروخت کیا جا رہا ہے،  ٹیسٹنگ کے دوران غیر معیاری کھلے خشک دودھ میں بھی پانی کی مقدار کئی گنا زیادہ سامنے آئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے