29 May 2024
(لاہور نیوز)لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کیسز میں اضافہ ہونے لگا، صوبائی دارالحکومت میں خسرہ کے 199 کنفرم کیسز رپورٹ ہوئے۔
محکمہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق نشتر ٹاؤن میں 73 کنفرم کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ، دوسری جانب پنجاب میں اب تک خسرہ سے 5 بچوں کی اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔
بڑھتے ہوئے خسرہ کے کیسز کے پیش نظر صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے خسرہ پر سخت ایکشن لیتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں خسرہ کی روک تھام کیلئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں، لاہور میں خسرہ کی روک تھام کیلئے 3 لاکھ سے زائد بچوں کو خسرہ ویکسین لگائی گئی ہے۔
اس حوالے سے سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر فیصل ملک کا کہنا ہے کہ چھوٹے بچوں کو خسرہ سے بچاؤ کی ویکسین ضرور لگوائیں۔