اپ ڈیٹس
  • 304.00 انڈے فی درجن
  • 570.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب کی ارکان اسمبلی کو عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی

20 May 2024
20 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کو عوامی مسائل کے حل کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کروا دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے لاہور کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان اور ایم پی اے میاں مرغوب شامل تھے۔

 ملاقات میں لاہور کی ڈویلپمنٹ کے امور پر تبادلہ خیال اور مل کر چلنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا جبکہ صوبے کی عمومی صورتحال کا  بھی جائزہ لیا گیا، ارکان اسمبلی نے پنجاب میں عوام کی ترقی کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب کے اقدامات کو سراہا۔

ارکان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کوعوامی ضروریات اور مسائل سے آگاہ کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے  ارکان اسمبلی کو عوامی مسائل کے حل کے لئے اقدامات کی یقین دہانی کروادی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگیوں میں آ سانی پیدا کرنا عزم ہے، شہروں کی صفائی ستھرائی اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کا پائیدار نظام لارہے ہیں، لاہور سمیت ہر شہر کی کچی گلیوں کو پختہ کیا جائے گا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر  عبدالعلیم خان نے کہا کہ آپ کا عوامی مسائل کے حل کے لئے ویژن اور رفتار قابل تحسین ہے، نواز شریف آئی ٹی سٹی کا قیام گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے