اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

دعائیں، نیک تمنائیں ایرانی صدر اور قوم کے ساتھ ہیں: زرداری، شہباز

20 May 2024
20 May 2024

(ویب ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر حادثے سے متعلق خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ایرانی صدر اور ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔

صدر مملکت

صدر مملکت آصف زرداری نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے حوالے سے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ عبداللہیان اور دیگر لوگوں کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کے حادثے کی خبر سن کر گہری تشویش ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ میری دلی دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی کی سلامتی اور تندرستی کے لیے ہیں، دعا ہے کہ وہ سلامت رہیں تاکہ ایرانی قوم کی خدمت جاری رکھ سکیں۔

وزیراعظم

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر کے حوالے سے کہا کہ ایران کی جانب سے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے کے بارے میں پریشان کن خبر سنی، بڑی بے چینی کے ساتھ اچھی خبر کے لیے انتظار کر رہے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ہماری دعائیں اور نیک خواہشات صدر رئیسی اور پوری ایرانی قوم کے ساتھ ہیں۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے