اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

مزدور اپنے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنوائیں: گورنر پنجاب

15 May 2024
15 May 2024

(لاہور نیوز) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ مزدور اپنے حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں تو بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنوائیں۔

آواری ہوٹل میں تیسری نیشنل لیبر کانفرنس میں  خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ ذوالفقارعلی  بھٹو نے سب سے اچھے لیبر لاز بنائے، یوسف رضا گیلانی نے لیبر یونینز کو بحال کیا،پیپلز پارٹی ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کرتی ہے۔

گورنر پنجاب نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز پنجاب میں اچھا کام کر رہی ہیں،اسی ہفتے ان سے ملاقات ہو گی جس میں کسانوں کے مسائل اور صوبے کے معاملات پر گفتگو ہوگی۔

سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ مزدور کی تنخواہ 32 ہزار روپے  کرنے کا کہا گیا مگر افسوس اسے اتنے پیسے ملتے  نہیں، میں پوری کوشش کروں گا کہ کم از کم تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے