اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

بیرسٹر سیف کس منہ سے بانی پی ٹی آئی کو کے پی منتقل کرنے کا کہہ رہے:عظمیٰ بخاری

14 May 2024
14 May 2024

(لاہور نیوز) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب و رہنما پاکستان مسلم لیگ ن عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کو کڑی تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لیگی رہنما عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بیرسٹر صاحب میں نے آپ کے منہ سے کبھی خیبرپختونخوا کے قیدیوں اور مریضوں کے لیے کوئی بات نہیں سنی ،کس حیثیت میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو خیبرپختونخوا میں شفٹ کریں؟

عظمی بخاری نے کہا کہ اگر ایسا ہے تو پھر باقی قیدیوں کو بھی ان کے صوبوں میں شفٹ کردیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے کیسز عدالتوں میں چل رہے ہیں وہاں سے آپ کو ریلیف مل رہا ہے، آپ کی خواہشات کے مطابق عدالتی فیصلے ہوں تو واہ واہ کرتے فیصلے مخالف ہوں تو انتقام کہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اڈیالہ جیل کی انتظامیہ دو بار بشری بی بی کے میڈیکل ٹیسٹ کروا چکی ہے، جیل انتظامیہ دونوں کے ٹیسٹ کروارہی ہے، آپ کی کرپٹ اور بددیانت پیرنی صاحبہ مکمل فٹ ہیں، دونوں میاں بیوی جیل میں نہیں خالہ کے گھر میں ہیں آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ  بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے ہیں، مریم نواز سے بغض اور تعصب آپ کی ذہنی حالت کی غمازی کرتا ہے، مریم نواز 2014 سے ہی آپ کے جعلی انقلابی لیڈر کے سر پر سوار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ انتقامی سیاست ہم نے بھگتی ہے لیکن آپ لوگوں کی طرح رونا دھونا نہیں کیا، میاں نواز شریف،مریم نواز،شہباز شریف سمیت مسلم لیگ ن کے متعدد رہنماؤں نے جیلیں کاٹیں، کسی ایک نے بھی جیل انتظامیہ سے سہولیات مانگیں نہ ہی کوئی شکایت کی۔

واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے ٹیسٹ نہ کرانے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور جیل انتظامیہ پر مقدمے کے اندراج کا بیان دیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے