اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایل ڈی اے سٹی کا نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ بند، سرکاری ملازمین چھت کے منتظر

14 May 2024
14 May 2024

(لاہور نیوز) ایل ڈی اے سٹی کا نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ بند ہو گیا، بینکوں میں پیسے جمع کروانے والے سینکڑوں سرکاری ملازمین اپنی چھت کے منتظر ہیں۔

الاٹی سرکاری ملازمین اپارٹمنٹس نہ ملنے کے خلاف سراپا احتجاج بن گئے، پریس کلب کے باہر مظاہرہ کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر بھی مہم چلا دی، وزیراعلٰی مریم نواز سے اپارٹمنٹس منصوبے کی بندش پر نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

ملازمین کا کہنا ہے رقم واپس نہیں اپنے گھر کی چھت چاہئے، ہمیں اپارٹمنٹس دیئے جائیں۔

ایل ڈی اے نے 2021 میں ہلوکی میں اپارٹمنٹس منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا، پی سی ون کے مطابق مارچ 2022 میں اپارٹمنٹس منصوبہ مکمل کیا جانا تھا، اپریل 2021 میں ایل ڈی اے نے اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے 2 ارب 55 کروڑ 69 لاکھ روپے کا کنٹریکٹ ایوارڈ کیا، ٹھیکیداروں کو 10 ماہ میں کام مکمل کرنے کا ٹاسک ملا، دو سال گزرنے کے باوجود منصوبے پر صرف 11 فیصد کام ہو سکا۔

پنجاب حکومت اور ایل ڈی اے حکام کی غفلت کے باعث نیا پاکستان اپارٹمنٹس منصوبہ آگے نہیں بڑھ پایا اور غریب سرکاری ملازمین اپنا آشیانہ بنانے کی امید میں بوڑھے ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے