اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین ماحول میسر ہے: مریم نواز

15 May 2024
15 May 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے موزوں ترین ماحول میسر ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جرمن ملٹی نیشنل کمپنی میٹرو کی سینئر وائس پریزیڈنٹ ای ون جولیٹا بولو نے ملاقات کی ، ملاقات میں میٹرو اور پنجاب حکومت کے درمیان روزگار کے مواقع پیدا کرنے کیلئے شراکت داری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں پنجاب میں سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے امور پر گفتگو ہوئی جبکہ میٹرو کے کاروباری آپریشنز کو وسعت دینے کے ممکنہ مواقع اور باہمی ترقی و کامیابی کے لیے ممکنہ شراکت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں بیرونی سرمایہ کاری اور بزنس میں توسیع پربھرپور معاونت کی جائے گی، ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی کے تدارک کے لئے انفورسمنٹ اتھارٹی قائم کی جارہی ہے، پنجاب میں میٹرو کے توسیعی منصوبے سے لوگوں کے لیے ملازمتوں کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

جرمن ملٹی نیشنل کمپنی میٹرو کی سینئر وائس پریزیڈنٹ ای ون جولیٹا بولو نے کہا کہ میٹرو پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کی ترقی کے مواقع فراہم کررہا ہے، پاکستان میں میٹرو بزنس ٹو بزنس طبقے کے لیے بہت سی سروسز فراہم کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے