15 May 2024
(لاہور نیوز) لاہور بار ایسوسی ایشن نے ایوان عدل کے باہر پی ایم جی چوک سے دھرنا ختم کر دیا۔
صدر لاہور بار منیر حسین بھٹی نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتے آل پاکستان وکلاء کنونشن بلوائیں گے، مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھیں گے، ہمارا دھرنا پرامن ہے قانون اور آئین کے مطابق احتجاج جاری رکھیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کی حکمرانی ختم کرنے والوں کو بھی بے نقاب کریں گے، پاکستان کی عدلیہ دنیا میں 140ویں نمبر پر ہے تو وہ کیوں ہے عوام کے سامنے حقائق رکھیں گے۔
واضح رہے کہ وکلاء تنظیموں کی جانب سے سول عدالتوں کی ماڈل کچہری منتقلی اور وکلاء کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کے اندراج کیخلاف پی ایم جی چوک میں کئی روز سے دھرنا جاری تھا۔