اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعظم سے عبدالغفور حیدری کی ملاقات، بلوچستان کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال

14 May 2024
14 May 2024

(ویب ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے ملاقات کی۔

ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، صوبہ بلوچستان کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو درپیش مسائل کو حل کرنے اور ملکی معیشت کو پٹڑی پر ڈالنے کے لئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں، بلوچستان کے نوجوانوں کو تعلیم اور روزگار کے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے۔

محمد شہباز شریف اور مولانا عبدالغفور حیدری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی عثمان بادینی اور نور عالم خان بھی موجود تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے