14 May 2024
(ویب ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہور میں خواتین پر تشدد کے واقعات میں خوفناک اضافہ سامنے آیا ہے،عدم برداشت ، گھریلو جھگڑے اور جائیداد کے مسائل تشدد کا باعث بننے لگے۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق گزشتہ تیرہ روز میں 83 خواتین کو شہر کے مختلف علاقوں میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا، کینٹ ڈویژن میں سب سے زیادہ 26 خواتین کو مختلف واقعات میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
صدر ڈویژن خواتین پر تشدد کے واقعات میں دوسرے نمبر پر رہا جہاں 20 واقعات رپورٹ ہوئے،ماڈل ٹاؤن اور سٹی ڈویژن میں 12 ، 12 مقدمات کا اندراج کیا گیا۔
اقبال ٹاؤن ڈویژن میں 11 اور سول لائنز ڈویژن میں 2 واقعات رپورٹ ہوئے۔ پولیس نے تمام واقعات کے مقدمات درج کر لیے ۔ تشدد کے واقعات میں تاحال تمام ملزمان گرفتار نہیں ہو سکے۔