اپ ڈیٹس
  • 255.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 931.31 قیمت فروخت : 932.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 353800 دس گرام : 303300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 324314 دس گرام : 278023
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3928 دس گرام : 3372
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دوسرا ٹی 20: شاہینوں نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

12 May 2024
12 May 2024

(لاہورنیوز)پاکستان اور آئرلینڈ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے آئرلینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔

قومی ٹیم نے 194 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا، فخر زمان نے 78 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ محمد رضوان 75 اور اعظم خان 30 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے، صائم ایوب 6 اور کپتان بابر اعظم بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔

قبل ازیں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بنائے، لورکن ٹکر 51 رنز کیساتھ نمایاں رہے، ہیری ٹییکٹر نے 32، گیرتھ ڈیلانی 28 اور کرٹس چیمپر 22 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 3، عباس آفریدی نے 2 جبکہ محمد عامر اور نسیم شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

آئرلینڈ کے شہر ڈبلن میں ہونیوالی ٹی 20 سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کے کپتان پال سٹرلنگ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کو 1-1 سے برابر کرلیا ہے، سیریز کے پہلے میچ میں آئرش ٹیم نے شاہینوں کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے