اپ ڈیٹس
  • 260.00 انڈے فی درجن
  • 405.00 زندہ مرغی
  • 587.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.80
  • یورو قیمت خرید: 302.22 قیمت فروخت : 302.76
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 357.39 قیمت فروخت : 358.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.06 قیمت فروخت : 201.42
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.19
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.15 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.15 قیمت فروخت : 910.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 246500 دس گرام : 211300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 225957 دس گرام : 193690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2911 دس گرام : 2498
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لیسکو کے ترسیلی نظام پر لوڈ بڑھتے ہی تکنیکی خرابیوں کی بھرمار

20 May 2024
20 May 2024

(لاہور نیوز) شدید گرمی میں بجلی کی آنکھ مچولی کا سلسلہ جاری ہے، این ٹی ڈی سی اور لیسکو کے ترسیلی نظام پر لوڈ بڑھتے ہی تکنیکی خرابیوں کی بھرمار ہونے لگی۔

لیسکو کی بجلی کی طلب 3600 میگاواٹ سے تجاوز کر گئی، این پی سی سی کی جانب سے لیسکو کو 3500 میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے، لیسکو کو 100 میگاواٹ شارٹ فال کا سامنا ہے۔

شارٹ فال بڑھنے پر لیسکو نے ہائی لاسز فیڈرز پر لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 2 سے 6 گھنٹے تک کر دیا، کیٹیگری ون اور ٹو پر زیرو لوڈشیڈنگ شیڈول کے برعکس مختلف علاقوں میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ بھی جاری ہے۔

گزشتہ رات لوڈ بڑھنے سے این ٹی ڈی سی 220 کے وی گرڈ سٹیشن میں آگ لگ گئی جس سے ایک پاور ٹرانسفارمر جل گیا، گرڈ بند ہونے سے لیسکو کے 16 گرڈ سٹیشنز کو بجلی کی سپلائی بند ہوئی تو لاہور کے زیادہ تر علاقے رات بھر بجلی سے محروم رہے۔

تکنیکی خرابیوں اور ٹرانسفارمر جلنے کے باعث متعدد علاقوں میں گھنٹوں بجلی بند رہنا معمول بن گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے