اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار کی گرفتاری کے بعد رہائی، واپس رہائشگاہ چھوڑ دیا گیا

09 May 2024
09 May 2024

(ویب ڈیسک) پولیس نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما ریحانہ امتیاز ڈار کو گرفتاری کے بعد واپس ان کی رہائش گاہ پر چھوڑ دیا۔

ریحانہ ڈار کے بیٹے عمر ڈار نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کو متعدد خواتین سمیت گرفتار کیا گیا، والدہ ریحانہ ڈار نے 9 مئی کو احتجاج کی کال دی تھی۔

عمر ڈار نے بتایا کہ صبح سے پولیس نے جناح ہاؤس سیالکوٹ کو گھیرے میں لے رکھا تھا، گھر سے نکلتے ہی والدہ کو گرفتار کر لیا گیا، میری والدہ کو خواجہ آصف کی ایماء پر گرفتار کیا گیا۔

رہائشگاہ واپسی پر پی ٹی آئی رہنما ریحانہ ڈار نے کہا کہ ہماری ابھی 7 خواتین اور متعدد کارکنان پولیس کی حراست میں ہیں، 9 مئی کے حوالے سے میں خود نکلی تھی، میرے ساتھ دہشت گردی ہوئی، وہ کون لوگ تھے جنہوں نے میرے گھر پر حملہ کیا میں جواب مانگتی ہوں۔

ریحانہ ڈار نے کہا کہ مجھے انصاف نہیں ملا مجھے کسی کا کوئی ڈر نہیں، مجھے گرفتار کر لیں کوئی ڈر نہیں، خواجہ آصف کو میرا پیغام ہے میں نے تم کو الیکشن لڑنے کے قابل نہیں چھوڑا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے