اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل کئی ریکارڈ بابر اعظم کے منتظر

07 May 2024
07 May 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے دوران ایک مرتبہ پھر ریکارڈ بُک میں کئی ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔

دورہ آئرلینڈ سے شروع ہونے والی 3 ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 10 مئی کو ڈبلن میں کھیلا جائے گا، بابراعظم اس دورے کے دوران متعدد سنگ میل عبور کرسکتے ہیں۔

ایک فتح کے ساتھ بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے زیادہ فتوحات سمیٹنے والے کپتان بن جائیں گے، اسوقت یہ ریکارڈ یوگنڈا سے تعلق رکھنے والے برائن مسابا کے نام ہے، جنہوں نے 56 میچز میں 44 کامیابیاں بطور کپتان حاصل کی ہیں۔

اس فہرست میں بابراعظم کا دوسرا نمبر ہے جو بطور کپتان 76 میچز میں 44 فتوحات کیساتھ دوسرے نمبر پر موجود ہیں، افغانستان کے سابق کپتان اصغر افغان 52 میچز میں 42 جبکہ انگلینڈ کے سابق کپتان آئن مورگن 72 میچز میں 42 فتوحات کیساتھ بالترتیب تیسری اور چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں۔

دوسری جانب بطور کپتان آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کرنے والے ایرن فنچ 76 میچز کیساتھ سب سے آگے ہیں، بابراعظم آئرلینڈ کیخلاف 10 مئی کو پاکستانی ٹیم کی کپتانی کرکے انکا ریکارڈ بھی اپنے نام کرسکتے ہیں۔

اسی طرح بیٹنگ کے محاذ پر بابراعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں 107 اننگز میں 3 ہزار 823 رنز سکور کیے ہیں، انہیں کوہلی کا ریکارڈ توڑنے کیلئے 215 جبکہ 4 ہزار رنز مکمل کرنے کیلئے محض 177 رنز درکار ہیں۔

بھارت کے ویرات کوہلی 109 اننگز میں 4 ہزار 37 رنز بناکر سب سے آگے ہیں، انہی کے ہم وطن اور کپتان روہت شرما 143 اننگز میں 3ہزار 974 رنز کے ہمراہ دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے