اپ ڈیٹس
  • 328.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کی درخواست پر حکومت سے جواب طلب

07 May 2024
07 May 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی نئی قیمت مقرر کرنے کے لیے دائر متفرق درخواست پر وفاقی حکومت سے بھی جواب طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے ایڈووکیٹ بلال احمد کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے 40 لاکھ میٹرک ٹن گندم ہونے کے باوجود 35 لاکھ ٹن گندم باہر سے درآمد کی، وفاقی حکومت کے گندم درآمد کرنے سے قومی خزانے کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے گندم کی وہی قیمت برقرار رکھی ہے جو گزشتہ سال تھی، مہنگائی 20 فیصد بڑھ چکی ہے مگر کسانوں کا ریٹ نہیں بڑھایا گیا۔

درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو حکم دیا جائے کہ گندم کی نئی قیمت مقرر کرے اور عدالت وفاقی حکومت سے بھی گندم کے بحران کے حوالے سے رپورٹ طلب کرے۔

یاد رہے کہ عدالت نے 30 اپریل کے آرڈر میں حکومت پنجاب اور محکمہ زراعت پنجاب سے رپورٹس طلب کی تھیں۔

آج ہونے والی سماعت کے بعد لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے 14 مئی تک جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے