07 May 2024
(لاہور نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے ملازمین کی ہڑتال آج دوسرے روز میں داخل ہو گئی۔
یونیورسٹی آف پنجاب کے ہڑتالی ملازمین نے ایڈمن بلاک کے دفاتر کو تالے لگا دیئے جس کے باعث دفتری امور ٹھپ ہو کررہ گئے۔
واضح رہے کہ پنجاب یونیورسٹی ایڈمنسٹریٹر اینڈ ٹیکنیکل ایسوسی ایشن کی جانب سے ہاؤس ریکوزیشن، ڈسپیرٹی الاؤنس، لیو انکیشمنٹ اور دیگر مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کیا جا رہا ہے۔
احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈسپیرٹی الاؤنس، ہاؤس ریکوزیشن اور دیگر الاؤنسز نہ ملنے تک احتجاج جاری رہے گا، انتظامیہ فنڈز کی قلت کا بہانہ بنا کر الاؤنس جاری نہیں کر رہی مگر نئی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔
احتجاج میں شریک ملازمین نے دھمکی دی ہے کہ اگر مطالبات فوری منظور نہ کئے گئے تو کینال روڈ پر دھرنا دیں گے۔