اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سو فیصد فٹ ہوں، ورلڈ کپ نہ جیتنے کا کوئی جواز نہیں: اعظم خان

05 May 2024
05 May 2024

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز اعظم نے کہا ہے کہ وہ اب 100 فیصد فٹ ہوچکے ہیں، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ جیتنا ان کا ہدف ہے،’جیسی ہماری ٹیم ہے ورلڈ کپ نا جیتنے کا کوئی جواز نہیں ہے‘۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم خان نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان ٹیم نے کافی اچھا کیا اس فارمیٹ میں دو سال کے لیے قومی ٹیم نمبر 1 پر رہی ہے، مجھے لگتا ہے قومی ٹیم میں دنیا کے بہترین کھلاڑی موجود ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسی ہماری ٹیم ہے ورلڈ کپ نا جیتنے کا کوئی جواز نہیں ہے، انٹرنیشنل لیول پر بیٹنگ آرڈر میں فلیکسیبل ہونا پڑتا ہے، فٹنس پر دو ہفتے کام کیا، اب میں 100 فیصد فٹ ہوچکا ہوں، فزیو نے فٹنس میں کافی مدد فراہم کی۔

اعظم خان نے کہا کہ ورلڈکپ ہی میرا ہدف ہے، آئرلینڈ ٹور پر اپنا بیسٹ دینے کی کوشش کروں گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت سے میچ کافی بڑا ہوتا ہے،جو بھی پرفارم کرتا ہے وہ ہیرو بنتا ہے، بھارت کے خلاف میچ ورلڈ وار نہیں ہے ہم نارمل گیم سمجھ کر کھیلیں گے۔

قومی کرکٹر عثمان خان نے کہا کہ کوشش کریں گے اچھا پرفارم کریں، ٹف کمپیٹیشن ضرور ہے، اگر ورلڈ کپ میں موقع ملا تو اچھی کارکردگی دکھاؤں گا۔

یاد رہے کہ 20 اپریل کو اعظم خان گھٹنے اور پنڈلی کی انجری کے سبب نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔ وہ نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ٹریننگ سیشن کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے، اعظم خان کو ڈاکٹروں نے 10 روز کے لیے آرام کا مشورہ دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے