جرم وانصاف
سانحہ 9 مئی: فواد چودھری جے آئی ٹی کے سامنے پیش، تحریری جواب کیلئے وقت مانگ لیا
04 May 2024
04 May 2024
(لاہور نیوز) سانحہ 9 مئی کے حوالے سے فواد چودھری ڈی آئی جی انویسٹی گیشن آفس میں جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو گئے۔
ذرائع کے مطابق فواد چودھری نے جے آئی ٹی سے تحریری جواب کے لئے وقت مانگ لیا، فواد چودھری کو تھانہ سرور روڈ میں درج مقدمہ کی تفتیش کے لئے بلایا گیا تھا۔
جے آئی ٹی نے فواد چودھری کو طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا۔