اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ججز تعیناتی کے طریقہ کا معاملہ، جوڈیشل کمیشن کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی

03 May 2024
03 May 2024

(لاہور نیوز )ججز کی تعیناتی کے طریقہ کار میں نظر ثانی کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی ہوگیا۔

جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ ،جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس یحییٰ آفریدی شریک ہوئے،اس کے علاوہ اجلاس میں چاروں ہائی کورٹس کے چیف جسٹس صاحبان بھی شامل تھے۔

سپریم کورٹ ذرائع نے بتایا کہ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک نے بھی اجلاس میں خصوصی طور پر شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اجلاس میں جوڈیشل کمیشن رولز میں ترمیم کا فیصلہ نہ ہوسکا، رولز کی منظوری کا معاملہ آئندہ اجلاس تک ملتوی ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ ترامیم کے مسودے کو 4 دسمبر 2023 کو قائم کی گئی کمیٹی نے حتمی شکل دی جس کے چیئرمین سپریم کورٹ کے جسٹس سید منصور علی شاہ، شریک چیئرمین سابق جج منظور ملک اور دیگر تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے