03 May 2024
(لاہور نیوز) انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش کرنے کے مقدمات کی سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے جونیئر وکلاء کی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی۔
دوران سماعت عدالت نے ملزم کی اڈیالہ جیل سے ویڈیو لنک پر حاضری مکمل کرانے کا حکم دے دیا جبکہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر سے دلائل طلب کرلیے۔
بعدا زاں عدالت نے 9 مئی کے 3 مقدمات میں بانی پاکستان تحریک انصاف کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 10 مئی تک ملتوی کردی۔