02 May 2024
(ویب ڈیسک) ایف آئی اے میں گریڈ 18 کے 5 ڈپٹی ڈائریکٹرز تبدیل کر دیئے گئے۔
محمد طاہر تنویر کو ایف آئی اے بلوچستان زون سے ایف آئی اے اکیڈمی اسلام آباد تبدیل کیا گیا، اعجاز احمد خان کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد سے ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کوئٹہ تعینات کر دیا گیا۔
مسز عنبرین علی کو ایف آئی اے (اے ایچ ایس) ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد تعینات کیا گیا، محمد حیدر عباس کو اسلام آباد ہیڈ کوارٹرز سے ایف آئی اے (سی سی آر سی) راولپنڈی لگا دیا گیا۔
خرم سعید رانا کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل اسلام آباد کا اضافی چارج دے دیا گیا۔