اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.27 قیمت فروخت : 40.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.70 قیمت فروخت : 280.20
  • یورو قیمت خرید: 333.72 قیمت فروخت : 334.32
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 384.97 قیمت فروخت : 385.66
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.99 قیمت فروخت : 196.34
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.97 قیمت فروخت : 207.34
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.17 قیمت فروخت : 76.31
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 550500 دس گرام : 472000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 504621 دس گرام : 432664
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 11730 دس گرام : 10068
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

توشہ خانہ کیس: بانی پی ٹی آئی نے نیب طلبی کا نوٹس چیلنج کر دیا

02 May 2024
02 May 2024

(ویب ڈیسک) توشہ خانہ کی نئی تحقیقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی نے نیب کی نئی انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے وکیل سلمان صفدر کے ذریعے درخواست دائر کی جس میں چیئرمین نیب، سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عدالت میں دائر درخواست میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) کے کال اپ نوٹس کو معطل کرنے کی استدعا کی گئی۔

توشہ خانہ تحائف بیچنے کے کیس میں نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک ہی الزام کے مقدمے میں مختلف قسم کی کارروائی نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ ایک روز قبل بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے بھی نیب کے طلبی نوٹس کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے