30 Apr 2024
(لاہور نیوز) ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر خان کی زیر صدارت کور کمیٹی کا اجلاس شام 4 بجے ہوگا۔
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فراز و دیگر اراکین شریک ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کور کمیٹی اجلاس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کیسز سمیت مزاحتمی تحریک پر مشاورت کی جائے گی۔