(ویب ڈیسک) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمارے بیک ڈور کسی کے ساتھ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بانی پی ٹی آئی کے ساتھ اڈیالہ جیل میں ملاقات ہوئی ہے، القادرٹرسٹ والا ایک بوگس کیس چل رہا ہے، جو سیاسی بنیادوں پر بنا ہوا ہے، بانی پی ٹی آئی کا القادر ٹرسٹ سے کوئی لینا دینا نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج میڈیا کو بھی کوریج سے روکا گیا، بانی پی ٹی آئی کی بات کے دوران پولیس نے میڈیا کو کیبن سے باہر نکال دیا، کسی ادارے سے کوئی بھی ہمارا پارٹی ممبر بات نہیں کر سکتا، بانی پی ٹی آئی کی اجازت کے بغیر کسی کو ڈائیلاگ کی اجازت نہیں، جس دن بات چیت ہوئی یا ارادہ ہوا میڈیا کو ضرور بتائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پولیس کا غلط استعمال ہو رہا ہے، مریم نواز دفتر میں بھی پولیس کا لباس پہنتی ہیں، ساری پولیس سیاسی طور پر استعمال ہو رہی ہے ، اسحاق ڈار نواز شریف کے فرنٹ مین ہیں، اپنے فرنٹ مین کو اپنے استعمال میں لانے کیلئے عہدہ دیا گیا۔