اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

میاں نواز شریف کا دیرینہ ساتھی افضل حسین تارڑ کی وفات پر اظہار افسوس

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز) قائد پاکستان مسلم لیگ ن و سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے اپنے دیرینہ ساتھی افضل حسین تارڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔

لیگی قائد میاں نواز شریف نے اپنے تعزیتی پیغام میں سائرہ افضل تارڑ اور دیگر اہل خانہ سے افضل تارڑ کی وفات پر تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا،انہوں نے مرحوم کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعا کی۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افضل تارڑ ایک نفیس انسان، ذہین سیاستدان اور نہایت بااعتماد بھائی تھے، پارٹی اور ملک و قوم کے لئے افضل تارڑ کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، ان کے ساتھ گزرا وقت انمول اثاثہ ہے، ان کی کمی الفاظ میں بیان نہیں ہوسکتی۔

میاں نوازشریف نے مزید کہا کہ افضل تارڑ گھر کے فرد کی طرح تھے، انہوں نے ہمیشہ وفا نبھائی، بہادری و استقامت سے مشکل ترین وقت کا سامنا کیا،مرحوم کی کمی ہر وقت محسوس ہوتی رہے گی۔

یاد رہے کہ لیگی رکن قومی اسمبلی سائرہ افضل تارڑ کے والد، سینئر سیاستدان افضل حسین تارڑ حرکت قلب بند ہونے سے آج انتقال کرگئے تھے، افضل حسین تارڑ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اور ماضی میں 2 بار رکن قومی اسمبلی رہ چکے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے