اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سیاسی معاملات کودرست کرنےتک مسائل حل نہیں ہوسکتے:شاہد خاقان عباسی

28 Apr 2024
28 Apr 2024

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کودرست کرنےتک مسائل حل نہیں ہوسکتے۔

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے  سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  جس ملک میں سیاسی انتشار ہوگا اس ملک کی معیشت کمزور ہو گی، وفاقی حکومت کی  جو مجموعی آمدن ہے وہ اس کا  سود بھی پورا نہیں کر سکتی، ڈالر کی قیمت میں کمی کسی صورت ممکن نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے ، آئی ایم ایف کےپاس جانے کا مطلب  ہےہم ناکام ہو گئے، مہنگی بجلی خرید کر آپ کسی بھی سیکٹر میں کام نہیں کر سکتے۔

شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں عدل کا نظام نہیں ہو گا وہاں ترقی نہیں آسکتی، نظام عدل درست ہونے تک ملک آگے نہیں چل سکتا،عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے کم کرنےکی ضرورت ہے۔

علاوہ ازیں سابق مشیر خزانہ ڈاکٹرعائشہ غوث پاشا کا تقریب سےخطاب  میں کہنا تھا کہ ہمیں  بجٹ خسارے کوکم کرنےاور ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے