اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.40
  • یورو قیمت خرید: 299.03 قیمت فروخت : 299.57
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 347.04 قیمت فروخت : 347.67
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.71 قیمت فروخت : 183.04
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.30 قیمت فروخت : 202.67
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.05 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 241700 دس گرام : 207200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 221557 دس گرام : 189932
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2860 دس گرام : 2455
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پانچواں ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست، پاکستان سیریز بچانے میں کامیاب

27 Apr 2024
27 Apr 2024

(لاہورنیوز) پاک نیوزی لینڈ پانچویں ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے 179 رنز کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے نیوزی لینڈ کو 9 رنز سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 178 رنز بنائے۔پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم 69رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہے، فخر زمان نے 43اور عثمان خان نے 31 رنز بنائے، افتخار احمد 6 اور صائم ایوب 1 سکور بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کی طرف سے جیمز نیشم، ایش سوڈھی، بین سیئرز، ولیم اوروروک اور زکارے فولکس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

پاکستان ٹیم۔ بابر اعظم (کپتان)، صائم ایوب، عثمان خان (وکٹ کیپر)، فخر زمان، افتخار احمد، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین آفریدی، اسامہ میر، عباس آفریدی، محمد عامر۔

نیوزی لینڈ ٹیم ۔ مائیکل بریسویل (کپتان)، ٹام بلنڈل، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، زیک فولکس، کول میک کونچی، جیمز نیشم، ول اوورکے، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، ایش سوڈھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے