اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

نیب آفس میں کھلی کچہری، 350 متاثرین کی شکایات پر احکامات جاری

27 Apr 2024
27 Apr 2024

(ویب ڈیسک) لاہور نیب آفس میں ماہانہ کھلی کچہری کا انعقاد ہوا، کچہری میں 350 سے زائد متاثرین دادرسی کیلئے شریک ہوئے۔

ترجمان کے مطابق ڈی جی نیب لاہور امجد مجید اولکھ نے تمام متاثرین کو ازخود سنا اور موقع پر ہی مناسب ہدایات دیں، کھلی کچہری میں پرائم زون، پام وسٹا ہاؤسنگ، الرحمان گارڈن، خیابان امین ہاؤسنگ سوسائٹی، لاثانی چکس ، الجلیل گارڈن، الکبیر ٹاؤن اور گرینڈ ایونیو ہاؤسنگ کے متاثرین نے شرکت کی۔

اس موقع پر ڈی جی نیب امجد مجید اولکھ کا کہنا تھا کہ نیب لاہور نے پرائم زون انتظامیہ کیخلاف اہم کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں منجمند کر دی ہیں، پرائم زون مالکان کی 300 کنال اراضی کو فریز کر دیا گیا اور کیس فاسٹ ٹریک پر عدالتی چالان کی تکمیل کیلئے چلایا جا رہا ہے۔

امجد مجید اولکھ نے بتایا کہ نیب ٹیمیں ملزمان کی گرفتاری اور عدالتی چالان مکمل کرنے کیلئے تیزی سے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، پرائم زون کیس میں 1400 متاثرین کے کلیم کی تصدیق مکمل جبکہ دیگر کلیمز تصدیق کے مراحل میں ہیں، اسی طرح خیابان امین سوسائٹی کے لے آؤٹ پلان کی منظوری اور سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کی ذمہ داری ایل ڈی اے کو سونپ دی گئی ہے۔ سوسائٹی مالکان کی قیمتی جائیدادیں نیب نے ضبط کر لیں جن کی فروخت سے سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ تکمیل کی جائیگی، نیب کی معلومات کے مطابق سوسائٹی انتظامیہ نے مجموعی طور پر7 ہزار متاثرین سے فراڈ کیا تاہم نیب کو تاحال کلیمز کی موصولی کا سلسلہ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ الرحمان گارڈن انتظامیہ کیخلاف برق رفتاری سے اقدامات اٹھاتے ہوئے ملزمان کے تمام اثاثہ جات اور سوسائٹی اراضی کو ضبط کر لیا گیا ہے، الرحمان گارڈن انتظامیہ کیخلاف نیب لاہور کیجانب سے سخت تادیبی کارروائی بھی متوقع ہے، پام وسٹا سوسائٹی کیخلاف سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں، سوسائٹی کی مکمل اراضی ضبط کر لی گئی۔

ڈی جی نیب کا کہنا تھا کہ ملزمان کی منقولہ و غیرمنقولہ جائیدادیں بھی ضبط تاہم دیگر اثاثہ جات کی تلاش جاری ہے جبکہ لاثانی چکس مالکان کیخلاف نیب لاہور کا ریفرنس احتساب عدالت میں زیر ٹرائل ہے، لاثانی چکس کے اشتہاری قرار دیئے گئے ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کروانے کی کارروائی کا آغاز بھی ہو چکا ہے، ملزمان کو بیرون ملک سے واپس لایا جائے گا۔

امجد اولکھ کا مزید کہنا تھا کہ الجلیل گارڈن، الکبیر ٹاؤن اور گرینڈ ایونیو متاثرین کو موقع پر پلاٹوں کی ملکیت کے حوالہ سے ڈی جی نیب نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں، شکایت کنندگان کو مکمل واجبات ادائیگی کی صورت میں فوری قبضہ اور پلاٹ کی ملکیت فراہم کرنے کے احکامات ضلعی انتظامیہ کو جاری کر دیئے ہیں۔ متاثرین نے چیئرمین نیب کے اوپن ڈور ہیئرنگ اقدام کو بھرپور سراہا۔

واضح رہے نیب لاہور ہر ماہ کے آخری جمعہ کھلی کچہری کا انعقاد کرتا ہے جس میں ڈی جی نیب لاہور متاثرین کو خود سنتے ہیں،کھلی کچہری کا انعقاد متاثرین اور نیب میں فاصلے کم کرنے کی ایک کاوش ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے