اپ ڈیٹس
  • 262.00 انڈے فی درجن
  • 302.00 زندہ مرغی
  • 438.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.10 قیمت فروخت : 278.30
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.60 قیمت فروخت : 907.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 248400 دس گرام : 212900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 227698 دس گرام : 195157
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3097 دس گرام : 2658
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سورج آنکھیں دکھانے لگا، گرمی نے لاہوریوں کو دن میں تارے دکھا دیئے

08 May 2024
08 May 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گرمی نے شہریوں کو دن میں تارے دکھا دیئے۔

لاہور میں روز بروز درجہ حرارت میں اضافے ہونے لگا، گرمی نے لاہوریوں کا برا حال کردیا۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ  شہر میں  کم سے کم درجہ حرارت 26 جبکہ زیادہ سے زیادہ 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے، شہر میں آج بھی بارش کا کوئی امکان نہیں۔

 محکمہ موسمیات کے اعداد وشمار کے مطابق شہر میں ہوا کی رفتار 6 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 48 فیصد رہا۔

چیف میٹرولوجسٹ شاہد عباس نے کہا ہے کہ لاہور میں 11 مئی تک گرمی کی شدت برقرار رہے گی، اس کے بعد درجہ حرارت میں کمی متوقع ہے جبکہ 12 سے 14 مئی تک ہلکی بارش کا امکان ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے