26 Apr 2024
(لاہور نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی جنرل کونسل کا اجلاس 11 مئی کو طلب کر لیا۔
پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے پارٹی آئین کے آرٹیکل 37 کے تحت ،تمام اراکین کونسل کے نام نوٹس جاری کر دیا ہے، اجلاس میں چاروں صوبوں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سے مرکزی کونسلرز شرکت کریں گے۔
علاوہ ازیں مرکزی مجلس عاملہ ، اراکین قومی اسمبلی و سینیٹ بھی اجلاس میں مدعو کئے گئے ہیں، سیکرٹری جنرل احسن اقبال کی طرف سے پارٹی کے تمام صوبائی صدور اور جنرل سیکرٹریز صاحبان کو خطوط بھی ارسال کر دیئے گئے ہیں۔