اپ ڈیٹس
  • 254.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.85 قیمت فروخت : 38.92
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.30 قیمت فروخت : 278.50
  • یورو قیمت خرید: 299.51 قیمت فروخت : 300.04
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.46 قیمت فروخت : 349.09
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 182.72 قیمت فروخت : 183.05
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.94 قیمت فروخت : 203.30
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.04 قیمت فروخت : 74.18
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 903.94 قیمت فروخت : 905.57
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 240000 دس گرام : 205800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219998 دس گرام : 188649
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2768 دس گرام : 2376
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اوپنر ہوں بتائے بغیر 5 ویں چھٹے نمبر پر بھیجیں تو فرق پڑتا ہے: فخر زمان

26 Apr 2024
26 Apr 2024

(لاہور نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ کے بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ انٹرنیشنل لیول پر میچ ہارنا اچھا نہیں لگتا، کوشش کریں گے اگلا میچ اچھا کھیلیں اور جیتیں۔

نیوزی لینڈ سے میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ سر پر ہے، مین گول ورلڈ کپ ہے، ورلڈ کپ بہت بڑا ایونٹ ہے، انٹرنیشنل لیول پر ایک ایک میچ جیتنا ضروری ہوتا ہے، ورلڈ کپ کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔

لیفٹ ہینڈ بیٹر نے چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ کے حوالے سے کہا کہ ہم نے غلطیاں کافی کی ہیں، شروعات میں میچ بہت اچھا نہیں رہا، افتخار اور میں نے میچ بنا دیا تھا، شبنم کی وجہ سے میچ ہمارے حق میں تھا لیکن میں نے اور افتخار نے میچ فنش نہیں کیا۔

فخر زمان نے مزید کہا کہ ٹورنامنٹ سے پہلے بیٹھ کر فیئر چانس دینے کی بات ہوئی تھی، عثمان اچھا کھلاڑی ہے کوچز اس کو سمجھاتے ہیں، میں نے بھی ان کو یہی کہا تھا کہ اپنی گیم کھیلیں اور کسی کی باتیں نہ سنیں کیونکہ کھلاڑی ڈبل مائنڈ ہو جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں بھی شروعات میں ڈبل مائنڈ ہو جاتا تھا، کوچز کے سمجھانے سے بہت فائدہ ہوتا ہے، اوپنر ہوں مینجمنٹ بتائے بغیر 5 ویں چھٹے نمبر پر بھیجے تو فرق پڑتا ہے، مصباح الحق نے کہا تھا کہ آپ 5 ویں چھٹے پر کھیلیں تو بہتر کھیل سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے