25 Apr 2024
(ویب ڈیسک) رائے ونڈ میں تین سالہ بچے پر تشدد کا واقعہ، راستہ نہ دینے پر ملزم نے نوجوان سمیت بچے پر تشدد کیا اور چھریوں کے وار بھی کیے۔
تفصیلات کے مطابق ملک بشیر نامی ملزم نے تین سالہ ابوبکر پر چھری کے وار کیے جبکہ جانور ہانکنے والے نوجوان نعمان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔
زخمی بچے کے دادا عمران کی جانب سے تھانہ رائیونڈ میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروایا گیا، جس کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم ملک بشیر کو گرفتار کرلیا۔