اپ ڈیٹس
  • 246.00 انڈے فی درجن
  • 400.00 زندہ مرغی
  • 580.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.55 قیمت فروخت : 278.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 905.17 قیمت فروخت : 906.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 239800 دس گرام : 205600
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 219815 دس گرام : 188465
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 2766 دس گرام : 2374
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہینوں اور کیویز کا چوتھا ٹاکرا: بے سہارا و یتیم بچے میچ دیکھنے کیلئے مدعو

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بے سہارا و یتیم بچوں کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ سٹیڈیم میں دیکھنے کی دعوت دے دی

140 بے سہارا و یتیم بچے قذافی سٹیڈیم لاہور میں پی سی بی کے مہمان خاص ہوں گے، ان بچوں کی میچ کے دوران مہمان نوازی بھی کی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے فرسٹ کلاس انکلوژر کے ٹکٹس فراہم کر دیئے گئے ہیں، پی سی بی حکام نے ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر سے رابطہ کیا اور بچوں کے لیے ٹکٹس مہیا کر دیئے۔

اس حوالے سے محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بے سہارا اور یتیم بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کی یہ حقیر سی کاوش ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی 20 میچ کل لاہور میں کھیلا جائے گا، پانچ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے جبکہ ایک میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے