اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 41.26 قیمت فروخت : 41.34
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 277.45 قیمت فروخت : 277.95
  • یورو قیمت خرید: 324.02 قیمت فروخت : 324.60
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.56 قیمت فروخت : 379.25
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 198.12 قیمت فروخت : 198.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.17 قیمت فروخت : 201.53
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.75 قیمت فروخت : 1.75
  • سعودی ریال قیمت خرید: 73.90 قیمت فروخت : 74.03
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 75.55 قیمت فروخت : 75.68
  • کویتی دینار قیمت خرید: 904.63 قیمت فروخت : 906.26
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس بی نیشنل کوچنگ سنٹرکراچی کی جدید طرزتعمیرکا فیصلہ

24 Apr 2024
24 Apr 2024

(لاہور نیوز) پاکستان سپورٹس بورڈ ( پی ایس بی) نیشنل کوچنگ سنٹر کراچی کو جدید طرز پر بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

کھیلوں کی جدید سہولیات کی فراہمی دو مرحلوں میں مکمل کی جائیگی ، تعمیر کے بعد کوچنگ سنٹر کیسا لگے گا؟  تھری ڈی ماڈل سامنے آگیا۔

پہلے مرحلے میں دو نئے گراؤنڈز، ری ہیبلیٹیشن (rehabilitation ) سنٹر اور دو ہاسٹلز تعمیر کئے جائینگے جبکہ دوسرے مرحلے میں نیا ٹارٹن ٹریک ، سوئمنگ پول اور فٹبال کی مصنوعی گراس لگائی جائیگی۔

پہلے مرحلے کے منصوبے پر 39 کروڑ 78 لاکھ روپے لاگت آئیگی ، نیشنل کوچنگ سنٹر میں ملک کا پہلا فائیو اے سائیڈ ہاکی سٹیڈیم تعمیر کیا جائیگا ، جدید طرز کا فٹبال سٹیڈیم بھی منصوبے میں شامل ہے ۔

ہاکی اور فٹبال سٹیڈیمز کی تعمیر پر 17 کروڑ روپے لاگت آئیگی ، انڈور جمنازیم ، بیڈمنٹن ہال ، ہاسٹلز کی تعمیر ، ری ہیبلیٹیشن سنٹر منصوبے میں شامل ہیں ، نئے آفس کی تعمیر ، ٹریک پر آٹھ نئے فلڈ لائٹس ٹاور بھی نصب کئے جائینگے۔

 نئے روڈز بھی تعمیر کئے جایئنگے جبکہ ان منصوبوں پر 22 کروڑ 78 لاکھ روپے خرچ ہونگے ، یہ منصوبہ ایک سال میں مکمل ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے