24 Apr 2024
(لاہور نیوز) سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے جج سے متعلق بڑا فیصلہ سامنے آگیا۔
ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا جج ابوالحسنات ذوالقرنین کو اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کا فیصلہ ہو گیا، خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس کو سفارش کردی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ سفارش کی گئی ہے کہ جج ابوالحسنات ذوالقرنین کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کی جائیں۔