شہرکی خبریں
برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈ ہوج کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ
23 Apr 2024
23 Apr 2024
(لاہور نیوز) برٹش ہائی کمیشن لاہور کی ہیڈ کلارا سٹرینڈ ہوج نے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کا دورہ کیا۔
چیئرپرسن سارہ احمد نے بچوں کے تحفظ اور فلاح و بہبود کے لئے کئے گئے اقدام کے بارے میں برطانوی ہائی کمیشن لاہور کی انچارج کو آگاہ کیا، اس موقع پر چائلڈ ٹریفکنگ اور جبری مشقت کے خاتمے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق بھی کیا گیا۔
کلارا سٹرینڈ ہوج بچوں کے ہاسٹل گئیں اور بچوں کے ساتھ وقت گزارا، انہوں نے بیک شاپ، ایکٹیویٹی روم اور سپورٹس روم کا بھی دورہ کیا اور چیئرپرسن سارہ احمد کی خدمات اور بچوں کے تحفظ کیلئے کئے گئے اقدام کو سراہا۔