23 Apr 2024
(لاہور نیوز) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور میں نقل و حمل اور مصروفیات کے سبب رنگ روڈ کو سہ پہر 3 بجے تک بند رکھا جائے گا۔
مہمان صدر کی محفوظ آمد و رفت کے لئے لاہور کے رنگ روڈ کو نواز شریف انٹرچینج سے نیازی چوک تک دونوں اطراف سے بند رکھا جائے گا جبکہ لاہور سیالکوٹ موٹروے آنے جانے والی گاڑیوں کو کالا شاہ کاکو انٹرچینج کی جانب موڑا جائے گا۔
رنگ روڈ پولیس نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ مہمان صدر کے حفاظتی انتظامات میں تعاون کریں اور اپنی آمد و رفت کے لئے متبادل راستے اختیار کریں۔