اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹرانسپورٹ سسٹم کی بہتری کیلئے فنڈز کی منظوری دیدی

22 Apr 2024
22 Apr 2024

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے شہری علاقوں کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں مزید 630 پبلک بسیں شامل کرنے کے لئے فنڈز کی منظوری دےد ی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ و ڈویلپمنٹ کا اجلاس ہوا جس میں  سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان، سینیٹر پرویز رشید، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹریز خزانہ،لوکل گورنمنٹ، اطلاعات اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب کومختلف ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

صوبائی کابینہ کی  سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے  گورنمنٹ پائلٹ بوائز ہائی سکول وحدت روڈ کی اپ گریڈیشن کے لئے فنڈز کی منظوری دے دی، اجلاس میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کی لیڈی پولیس آفیسرز کیلئے 150 ای بائیکس کی بھی منظوری دی گئی۔

اجلا س میں پنجاب کے شہری علاقوں کے ٹرانسپورٹ سسٹم میں مزید 630 پبلک بسیں شامل کرنے کے لئے فنڈز کی منظوری دی گئی،  پراجیکٹ کے تحت لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد اور بہاولپور میں نئی بسیں فراہم کی جائیں گی۔

سٹینڈنگ کمیٹی برائے خزانہ نے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ کے 332 انڈر آفیسرز کیلئے خصوصی الاؤنس اور ساہیوال  میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی بنانے کی منظوری بھی  دی جبکہ34 ارب کی ترقیاتی سکیموں کو لاہور ڈویلپمنٹ پلان میں شامل کرنے کی  تجاویز بھی منظور کرلیں۔

اجلاس کے دوران   گورنمنٹ سید محمد حسین ٹی بی ہسپتال ساملی کو بطور جنرل ہسپتال اپ گریڈ کرنے کی اصولی منظوری بھی دی گئی ، اجلاس میں مریم نواز  کو مری میں مختلف مقامات پر فیلڈ ہسپتالوں کے قیام پر بریفنگ دی گئی، وزیر اعلیٰ پنجاب نے ٹرشری کیئر ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے تمام فنڈز فوری ریلیز کرنے کا حکم دے دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے